مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر، سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل پر اپنی آنکھیں بند رکھنا چاہتا ہے خاشقجی کے قتل میںم لوث سعودی ولیعہد کو وہ بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سب چیز پیسہ نہیں ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ امریکی صدر کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب کے ولیعہد خاشقج کے قتل سے شاید باخبر ہو یا نہ ہو۔ ترک وزیر خآرجہ نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے ولیعہد درخواست کریں گے تو ترک صدر جی 20 کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں اس سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
ترکی کے وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل پر اپنی آنکھیں بند رکھنا چاہتا ہے خاشقجی کے قتل میںم لوث سعودی ولیعہد کو وہ بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
News ID 1885872
آپ کا تبصرہ